9مئی مقدمات،محمود الرشید 33، یاسمین راشد ،اعجاز چودھری ،عمر چیمہ کو 10، 10سال قید

لاہور: (کورٹ رپورٹر)9 مئی کے 2مقدمات میں محمود الرشید 33،یاسمین راشد، اعجاز چودھری ، عمر چیمہ کو 10،10سال قید،خصوصی عدالت نے تحریری فیصلہ جاری کردیا۔

میاں محمود الرشید کو الگ الگ سیکشنز میں سزائیں سنائی گئیں،6لاکھ روپے جرمانہ بھی ادا کرنا ہوگا، جرم ثابت نہ ہونے پر 23ملزموں کو بری کردیا گیا۔

تحریری فیصلے کے مطابق یاسمین راشد ،اعجاز چودھری اور عمر سرفراز چیمہ کا سازشی میٹنگ میں موجود ہونا ثابت ہوتا ہے، پی ٹی آئی رہنماﺅں سمیت 7ملزموں کو جرم ثابت ہونے پر قید کی سزا سنائی۔

خصوصی عدالت نے فیصلے میں کہا پراسیکیوشن کے مطابق یاسمین راشد سمیت چاروں رہنماﺅں نے ملک میں جلاﺅ گھیراﺅ کےلئے عوام میں انتشار پھیلایا، مختلف واٹس ایپ میسجز ، 70سوشل میڈیا اکاﺅنٹس کی تفصیلات فراہم ،فرانزک رپورٹس بھی کمرہ عدالت میں پیش کی گئیں۔

فیصلے کے مطابق جے آئی ٹی کی تفتیشی ٹیم نے ملزموں کو قصور وار قرار دیا، ملزموں نے جے آئی ٹی رپورٹ کو کسی فورم پر چیلنج بھی نہیں کیا، اپنے حتمی بیانات میں خود کو معصوم قرار دیا تاہم پراسیکیوشن اپنا کیس ثابت میں کامیاب رہی۔