اسلام آباد: (بیورورپورٹ)وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے پاکستان میں ہر شہری کو اپنے مذہب پر عمل کی اجازت ، کسی کو من مانی کرنے کی اجازت نہیں دی جائےگی،حکومت اقلیتوں کے حقوق و تحفظ کےلئے کھڑی ہے،اقلیتوں سے ناانصافی یا زیادتی پر قانون پوری قوت سے حرکت میں آئے گا، شاہینوں نے بھارت کے 7 طیارے گرائے، وطن پر لہو قربان کرنےوالے مسیحی بھائیوں کو سلام پیش کرتا ہوں،ان خیالات کااظہار انہوں نے وزیر اعظم ہاوس میں کرسمس تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
شہبازشریف نے کہا مسیحی برادری سمیت اقلیتوں کو برابر کے حقوق حاصل ہیں، قابل قدر تاریخی کردار طب، دفاع وطن ، عدلیہ، تعلیم ، صحت سمیت زندگی کے ہر شعبے میں نمایاں نظر آتا ہے، مئی میں بھارت نے حملہ کیا تو فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی ولولہ انگیز قیادت میں مسلح افواج نے دشمن کے چھکے چھڑا ئے ، پاک فضائیہ نے 7طیارے گرائے تو سیسل چودھری کی یاد تازہ ہوگئی ۔
وزیر اعظم نے کہا قائد اعظم نے اپنے خطبات میں اقلیتوں کی مذہبی آزادیوں پر زور دیا،قائد ن لیگ نواز شریف نے ہمیشہ اقلیتوں کو احترام و عزت دی، پاکستان میں ہر شہری کو اپنے مذہب پر عمل کی مکمل آزادی حاصل ہے، کسی کو من مانی نہیں کرنے دیں گے ،اقلیتوں سے ناانصافی یا زیادتی پر قانون پوری قوت سے حرکت میں آئے گا،ملک سب کا سانجھا ،حقوق برابر ہیں،ترقی و خوشحالی کے سفر میں شانہ بشانہ آگے بڑھنا ہے۔
شہبازشریف نے مسیحی برادری کے سرکردہ رہنماوں کے ہمراہ کرسمس کیک کاٹا اور مسیحی برادری کیلئے کرسمس پر نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
ڈار کی قیادت میں حکومتی وفد کی بلاول بھٹو سے ملاقات،اہم امور پر مشاورت
زرداری کی محسن نقوی ،ملک احمد خان سے ملاقات، نئے صوبوں پر مشاورت
امریکہ نے حملے دوبارہ شروع کیے تو مزید سرپرائزز تیار ہیں،ایران
بلاول بھٹو قومی رہنما ،مریم نواز سے موازنہ نہیں کیا جا سکتا، پیپلز پارٹی
جیٹ فیول، مٹی کا تیل ،لائٹ ڈیزل آئل مزید سستا
مشرق وسطیٰ میں کشیدگی ،موسمیاتی تبدیلیاں ملکی معیشت کےلئے خطرہ
پنجابی ماں بولی پہچان، فروغ کیلئے ملکر کام کرنا ہوگا، عطا تارڑ
موقف بڑا واضح،صوبے کی تقسیم مرتے دم تک قبول نہیں،سندھ حکومت
وزیراعظم ،فیلڈ مارشل کا خلا باز ذیشان سے براہ راست رابطہ،حوصلہ بڑھایا
کراچی ریلی منسوخ ،پیپلز پارٹی کھلم کھلا سندھو دیش بناناچاہتی ہے، ایم کیو ایم



















