چاغی، آئل ٹینکر،پک اپ میں تصادم،9 افغان شہری جاں بحق


چاغی:(مشرق نیوز)چاغی کی تحصیل نوکنڈی کے قریب آئل ٹینکر ،پک اپ میں تصادم،9افغان شہری جاں بحق ،10 افراد زخمی ہوگئے۔

ایس پی چاغی کے مطابق مرنے والے تمام افراد افغان شہری ہیں ،کچے کے راستے سے ایران اورپھریورپ جانا چاہتے تھے،جاں بحق افراد کو قانونی کارروائی کے بعد افغان حکام کے حوالے کیا جائےگا،زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا۔