اپوزیشن وفد کی فضل الرحمن کو قومی مشاورتی کانفرنس میں شرکت کی دعوت

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)اپوزیشن کے وفد کی امیر جے یوآئی فضل الرحمن سے ملاقات ،قومی مشاورتی کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی۔

تحریک تحفظ آئین پاکستان کے وفد میں سیکرٹری جنرل اسد قیصر، تیمور سلیم جھگڑا، شہرام خان تر کئی، حسین احمد یوسفزئی اور خالد یوسف چودھری شامل تھے۔

ملاقات میں موجودہ سیاسی صورت حال، آئین کی بالادستی، جمہوریت کے استحکام اور قومی یکجہتی کے اہم مسائل پر جامع تبادلہ خیال کیا گیا،تحریک تحفظ آئین پاکستان کے رہنماوں نے ملکی سالمیت، خوشحالی اور عوامی حقوق کے تحفظ کےلئے تمام سیاسی قوتوں کے درمیان ہم آہنگی و باہمی تعاون کی اہمیت پر زور دیا۔

تحریک تحفظ آئین پاکستان کے رہنماﺅں نے قومی وطن پارٹی کے سربراہ آفتاب شیر پاﺅ سے ملاقات کی،سیاسی صورتحال سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے اسد قیصر نے کہا آئین عملی طورپر ختم ، عدلیہ کمزور ہو گئی،1973 کے آئین کو اصل شکل میں بحال کیا جائے، این ایف سی ایوارڈ کے معاملے پر بھی چہ مگوئیاں ہو رہی ہیں،پارٹی لیڈر آئین و قانون کی حکمرانی کےلئے جیل میں ہے۔

آفتاب شیر پاﺅ نے کہا1973ءکے آئین میں مزید تبدیلیاں قابل قبول نہیں ہوں گی، سیاسی استحکام ناگزیرہے، نئے صوبوں پر جب تک اتفاق رائے نہ ہو قابل عمل نہیں ہو گا۔