پیپلز پارٹی کو لاہور ، پنجاب میں متحرک کرنے کا مشن ناکام


لاہور:(سٹاف رپورٹر)پیپلز پارٹی کو لاہور ، پنجاب میں متحرک کرنے کا مشن ناکام، پارٹی رہنماﺅں میںاختلافات کے باعث قیادت کادورہ لاہور بھی بے سود،پیپلز پارٹی کے لاہور سمیت پنجاب کے تنظیمی عہدوں کا نوٹیفکیشن بھی نہ ہو سکا۔

ذرائع کے مطابق گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر کو رہنماﺅں کے آپسی اختلاف ختم کرنے کا ٹاسک سونپ دیا گیا،پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو کو مختلف رہنماوں کی متضاد رائے نے مشکل میں ڈال دیا۔