ڈی چوک سے اب آزادی لیکریا کفن میں واپسی ہوگی،وزیراعلیٰ کے پی
کوہاٹ:(مشرق نیوز)وزیراعلیٰ کے پی سہیل آفریدی نے کہا ہے ڈی چوک سے اب آزادی لیکریا کفن میں واپسی ہوگی۔
کوہاٹ میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے سہیل آفریدی نے کہا بانی چیئرمین کو دبانے کی کوشش کی جارہی ہے، جج سے ملاقات کیلئے جائیں توملنے نہیں دیا جاتا،مینڈیٹ کی حفاظت کرنے والوں نے ہی ڈاکہ ڈالا،محافظ قاتل بن گئے،کچھ ٹاﺅٹس رات کو میڈیا پر بیٹھ کر گولیوں کی دھمکی دیتے ہیں، عمران خان نے احتجاج یا مذاکرات کی ذمہ داری محمود اچکزئی ،علامہ ناصر عباس کو دی ،کارکن کال کیلئے تیار رہیں۔
وزیراعلیٰ کے پی نے کہا ملکر حقیقی آزادی چھین کر لینی ہے، 5300ارب کی کرپشن کی گئی ،پاکستان پر قرضہ 80 ہزار ارب تک پہنچ گیا ،گورننس کا مشورہ دینے والوں نے ملک کو قرضے میں ڈبو دیا ،مینڈیٹ چور وزیراعلیٰ پنجاب” کا کے اور کی“ کو نہیں سمجھ سکتی اور مجھے مشورے دے رہی ہے، پنجاب پولیس کو پورے پاکستان میں کرپٹ ترین ادارہ بنایا گیا ، سرمایہ کاری خیبرپختونخوا میں ہورہی ہے پنجاب میں سرمایہ کاری کم ہوگئی۔



















