کارکن پنجاب میں بلدیاتی الیکشن کی تیاری کریں،صدر آصف زرداری
لاہور:(سٹاف رپورٹر)صدر آصف زرداری نے کہا ہے کارکن پنجاب میں بلدیاتی الیکشن کی تیاری کریں۔
آصف زرداری نے لاہور میں تیسرا روز بھی مصروف ترین گزرا،مختلف سیاسی شخصیات گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر ، پیپلزپارٹی کے رہنما عبدالقادر شاہین، مرتضیٰ محمود، علمدار قریشی ، ملک مظہر ، نواب شیر وسیر نے ملاقاتیں کیں،آصف زرداری نے مظفر گڑھ سے ضمنی الیکشن جیتنے پر علمدار قریشی کو مبارکباد دیتے ہوئے کہاپنجاب میں بلدیاتی الیکشن ہو رہے ہیں، کارکن تیاری ،عوامی رابطہ مہم تیز کریں۔
دوسری جانب سیلاب متاثرین میں گھرکے فرنیچرکی تقسیم کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے کہا بلاول بھٹو زرداری کے وزیر اعظم بننے کیلئے اگلے الیکشن کا انتظار کریں گے،چیئرمین پی پی جلد فیصل آباد،سیالکوٹ میں جلسہ کریں گے،پیپلزپارٹی نے کبھی چیزوں کو ڈسٹرب نہیں کیا،بلاول بھٹو کے دورہ لاہور سے پنجاب میں اچھا پیغام گیا ،پارٹی میں شامل ہونےوالوں کیلئے دروازے کھلے ہیں۔



















