کابل (مشرق نیوز) افغانستان کے وزیر خارجہ امیر خان متقی نے کہا ہے افغان سرزمین سے سرحد پار حملے کرنےوالوں کےخلاف کارروائی ہوگی، کابل میں تقریب سے خطاب میں وزیر خارجہ امیر خان متقی نے علما کی جانب سے ایک روز قبل متفقہ طور پر منظور کی گئی 5 نکاتی قرارداد کی توثیق کی، افغان وزیر خارجہ امیر خان متقی نے خطاب کرتے ہوئے کہا افغان سرزمین کسی دوسرے ملک کے خلاف استعمال نہیں ہونی چاہیے، علما کے فتوے کی بنیاد پر افغان قیادت اپنی سرزمین سے کسی کو دوسرے ممالک میں عسکری سرگرمیاں انجام دینے کی اجازت نہیں دیتی، اسلامی امارت کی قیادت کسی کو دوسرے ممالک میں عسکری سرگرمیوں میں ملوث ہونے کی اجازت نہیں دے گی، لہٰذا جو بھی افغان ہدایت کی خلاف ورزی کرے گا، علما کے مطابق اسلامی امارت کارروائی کر سکتی ہے،
افغان سرزمین سے سرحد پار حملے کرنےوالوں کےخلاف کارروائی ہوگی: امیر متقی



















