معاشی مشکلات کے ذمہ دار اسلام آباد کے بیورو کریٹ ہیں،بلاول بھٹو
چنیوٹ :(نامہ نگار)چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے خیبر پختونخوا میں گورنر راج کا آپشن موجو دہے، معاملے پر پیپلز پارٹی ،ن لیگ کے درمیان کوئی بات چیت نہیں ہوئی،پی ٹی آئی اپنے طرزعمل سے وفاق کو مجبور کر رہی ہے۔
صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا آئینی عدالت کا قیام پیپلزپارٹی کی بڑی کامیابی ،نظرئیے ومنشور کی جیت ہے،28ویں ترمیم میں وعدہ پورا کردیا،پنجاب کادورہ کامیاب رہا،وفاقی حکومت کی مشکلات کا اندازہ ہے، مشکلات کے ذمہ دار پنجاب، پشاور، کراچی، لاہور کے عوام نہیں، معاشی مشکلات کے ذمہ دار اسلام آباد کے بیورو کریٹ ہیں، ایف بی آر کی کمزوریوں، غلطیوں کا بوجھ کسی اور صوبے کے عوام کو نہیں اٹھانا چاہئے۔
چیئرمین پی پی نے کہا وفاق کی مشکلات دور کرنے کےلئے تجویز دی ، صوبوں کے اختیارات کم کیے بغیر وفاق کی مشکلات دور کر سکتے ہیں۔



















