جرائم پیشہ افراد کوپارلیمنٹ کا حصہ بنایا جا رہا ہے،سہیل آفریدی

راولپنڈی(بیورورپورٹ)وزیراعلیٰ کے پی سہیل آفریدی نے کہاہے بانی پی ٹی آئی دل میں ہیں، کے پی حکومت دہشتگردوں کی سہولت کار نہیں،سہولت کاری جرائم پیشہ افغانی کے الیکشن کمیشن میں کاغذات نامزدگی منظور کرانے والے کررہے ہیں۔

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے سہیل آفریدی نے کہا پہلے گڈ طالبان ،بیڈ طالبان تھے اب گڈ افغانی اور بیڈ افغانی ہیں، جرائم پیشہ افراد کوپارلیمنٹ کا حصہ بنایا جا رہا ہے۔