صحافیوں کیلئے اپنی چھت قریب،پنجاب حکومت،روڈا میں صحافی کالونی فیز ٹو کیلئے معاہدہ


لاہور: (نمائندہ خصوصی) وزیر اعلیٰ مریم نوازکی ہدایات پر محکمہ اطلاعات پنجاب، اربن ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (روڈا) کے مابین صحافی کالونی فیز ٹو کیلئے معاہدہ طے پاگیا۔

سیکرٹری اطلاعات سید طاہر رضا ہمدانی، بریگیڈئر (ر)منصور احمد جنجوعہ نے معاہدے پر دستخط کر دئیے،عمران امین سی ای او روڈا،ارشد انصاری صدر پریس کلب لاہور،سینئر نائب صدر افضال طالب،عدنان ارشد ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر عدنان رشید، عابد لطیف سندھو ڈائریکٹر تعلقات عامہ سمیت دیگر روڈاافسر بھی موجود تھے۔

معاہدے کے مطابق صحافیوں کو روڈا 3سے 5سال میں ڈو یلپ پلاٹ دیگا ،ابتدائی طور پر 62500روپے پنجاب جرنلسٹ ہاوسنگ فاونڈیشن میں جمع کرانا ہوں گے۔

سیکرٹری اطلاعات پنجاب نے کہا وزیر اعلیٰ مریم نواز کے ویژن ہر صحافی کو چھت ملے گی ،عملی طور پر کام شروع کر دیا گیا۔

اجلاس میں عمران امین سی ای او روڈا نے کہا حکومت پنجاب کی ہدایات پر صحافی برادری کو گھر بنانے کیلئے پلاٹ ارزاں نرخوں پر دے رہے،معیا ر زندگی کسی طور پر چہار باغ سکیم سے کم نہ ہوگا۔

صدر ارشد انصاری نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز ، وزیر اطلات عظمیٰ بخاری کا شکریہ ادا کر تے ہوئے کہا حکومت پنجاب کی کا وشوں سے صحافیوں کو چھت کی فراہمی کا عملی کام شروع ہوگیا ،کم تنخواہوں اور بیروزگاری کی وجہ سے ماہانہ قسط بھی مناسب رکھی جائیگی۔