9مئی حملہ کیس:عمر ایوب، شبلی فراز، زرتاج گل سمیت 18 رہنما اشتہاری


راولپنڈی: (بیورورپورٹ)خصوصی عدالت نے 9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس میں پی ٹی آئی کے 18 غیر حاضر ملزموں کو اشتہاری قرار دےدیا۔

اشتہاری قرار دئیے گئے ملزموں میں شبلی فراز، عمر ایوب، کنول شوذب، شیخ راشد شفیق، زرتاج گل ،مہر جاوید، احمد چٹھہ، رائے حسن نواز، بلال اعجاز، مرتضیٰ خان، اشرف سوہنا، چودھری آصف، شکیل نیازی، انصر اقبال، حیدر محمود، شاہیر سکندر اور حمزہ لطیف شامل ہیں۔

عدالت نے تمام ملزموں کی غیرمنقولہ جائیداد ضبط کرنے کے بھی احکامات جاری کر دئیے گئے ،عدالت نے ریونیو افسروڈ کو ملزموں کی جائیداد قرق کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا ملزم مقررہ تاریخ کے اندر عدالت کے سامنے سرنڈر نہیں کرتے تو جائیداد نیلام کی جائے، عدالت نے ملزموں کے ضامنوں کو بھی نوٹسز جاری کردئیے۔