پی ٹی آئی کامصالحتی گروپ دوبارہ متحرک ،اہم ملاقاتیں متوقع


لاہور:(خبر نگار)پی ٹی آئی کامصالحتی گروپ دوبارہ متحرک ہو گیا۔

ذرائع کے مطابق گروپ کے اراکین فواد چودھری، عمران اسماعیل ،مولوی محمود رواں ہفتے کوٹ لکھپت جیل میں قید مرکزی رہنماوں سے ملاقاتیں کر کے بانی پی ٹی آئی تک اہم پیغامات پہنچانے کی کوشش کریں گے۔

مصالحتی گروپ کی کوٹ لکھپت جیل میں شاہ محمود قریشی ،یاسمین راشد ،عمر سرفراز چیمہ اور میاں محمود الرشید سے ملاقات متوقع ہے،گروپ بانی پی ٹی آئی کی بہنوں و دیگر ہم خیال ساتھیوں سے بھی ملے گا تاکہ پیغامات ،تجاویز کا مکمل تبادلہ کیا جا سکے۔