واسا، من پسند ٹھیکیداروں کو نوازنے کیلئے بریچ فنانسنگ کی منصوبہ بندی

لاہور (قمر عباس نقوی) واسا فنانس ڈائریکٹوریٹ انتظامیہ کا من پسند ٹھیکیداروں کو ادائیگی کی خاطر بریچ (Breech) فنانسنگ کی منصوبہ بندی، ایل ڈی پی اور اے ڈی پی سمیت سپیشل فنڈز کے منصوبہ جات کے بلز پر مبینہ کمیشن کے حصول کیلئے ٹیم سربراہ مقرر، 0.50 فیصد وررکس اور 0.50 فیصد آر اینڈ ایم کے وصول کرنے کا انکشاف۔تفصیلات کے مطابق واسا لاہور فنانس ڈائریکٹوریٹ میں ایل ڈی پی میں ورکس اور اے ڈی پی میں آر اینڈ ایم اور سپیشل فنڈز کے منصوبہ جات کی تکمیل کے بعد فنانس ڈائریکٹوریٹ میں بلز کی مد میں اربوں روپے کی ادائیگی کے مراحل کو مکمل کرنے کی خاطر ڈائری برانچ سے کلریکل ملازمین سمیت افسران کی ٹیم تشکیل دے رکھی ہے جس میں ایل ڈی پی ورکس کے بلز کی مد میں ادائیگی کی خاطر فائلز کی چھان بین جس میں متعلقہ ترقیاتی منصوبہ کی ایٹم اور کوالٹی سمیت مئیر منٹ بک (MB)کو چیک کرنے سے چیک جاری کرنے تک مبینہ طور پر 0.50فیصد کمیشن وصول کی جارہی ہے اسی طرح اے ڈی پی کہ آر اینڈ ایم اور ایم پی اے اور ایم این اے کے فنڈز سے مکمل ہونے والی ترقیاتی منصوبہ جات جس میں واٹر اینڈ سیور ،ڈرینج اور ڈسپوزل کی تعمیر نو شامل ہیں اس کی ادائیگی کی خاطر بھی 0.50کمیشن کے علاوہ ڈائریکٹر فنانس کی جانب سے مبینہ طور پر من پسند ٹھیکیداروں کو ادائیگی کے دوران متعلقہ ہیڈ میں فنڈز کی کمی کی شکل میں دیگر ہیڈ سے فنڈز جاری کیا جا رہا ہے جو کہ بریچ فنانسنگ کا انکشاف کیا گیا ہے ذرائع کے مطابق اس عمل کو کرنے کی خاطر مجاز اتھارٹی سے منظوری لینے لازمی ہوتا ہے جس کے بغیر غیر قانونی عمل ہو گا۔ ڈائریکٹر فنانس اس منصوبہ پر مبینہ طور پر مخصوص ٹھیکیداروں کو کروڑوں روپے جاری کر رہے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ایم ڈی واسا لاہور محکمہ کو کرپشن فری کی منصوبہ بندی کئے ہوئے ہیں لیکن فنانس ڈائریکٹوریٹ میں افسران و ملازمین کمیشن کی شکل میں غیر قانونی اقدامات کرتے ہوئے اس منصوبہ بندی کو ناکام کرنے کی حکمت عملی کر رہے ہیں۔ واسا ترجمان کا کہنا ہے کہ ڈائریکٹر فنانس سے کمیشن لینے والے افسران و ملازمین کے خلاف کارروائی کرنے کا کہا جائے گا اور باقی بریچ فنانسنگ اگر ایم ڈی واسا کی منظوری کے بغیر ہو رہی ہے تو غیر قانونی ہے اس پر سخت کارروائی ہو گی۔