پشاور:(بیورورپورٹ)وزیراعلیٰ کے پی سہیل آفریدی نے کہا ہے جوانوں کو شہید کرنےوالا دہشتگرد،ناسور کاخاتمہ کیے بغیر کوئی آپشن نہیں۔
صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے سہیل آفریدی نے کہا صوبے کی پولیس مکمل طور پر اہل،دہشتگردوں سے نمٹنے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے، جدید آلات خریدنے کی منظوری دے چکا ہوں،وفاق واجبات دے تو پولیس ،صحت سمیت تمام شعبوں میں مزید بہتری لا سکتے ہیں، خیبر پختونخوا میں فرانزک لیب قائم کی جائے گی،پی ٹی آئی کچھ کر رہی ہے تو ہی خیبرپختونخوا کے عوام نے تیسری بار موقع دیا، موجودہ چیف سیکرٹری ،آئی جی بہترین کام کر رہے ہیں، چاہتا ہوں موجودہ آئی جی کام جاری رکھیں۔
وزیراعلیٰ کے پی نے کہا کرپشن الزامات پر وفاق کو دعوت دیتا ہوںآئے آڈٹ کرے لیکن واجبات بھی دے، میرا بھائی بھی کرپشن میں ملوث ہو تو سزا ملنی چاہیے،دہشتگردی نے خیبرپختونخوا کے ہر شعبے کو متاثر کیا ،امن کی خاطر وفاق کا ساتھ دوں گا،معاملے پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے،دہشتگردوں کو سزا دینے کےلئے صوبائی سطح پر قانون سازی کی ہدایت کر دی۔
سہیل آفریدی نے کہا انسداد دہشتگردی قوانین میں سقم ختم کرنا چاہتے ہیں،سیاسی اختلافات اپنی جگہ کسی بھی اقدام سے صوبوں کے عوام کو تکلیف نہیں ہونی چاہیے، پانی بند کرنے کیلئے جنید اکبر کا بیان غلط تھا، اللہ نہ کرے پنجاب بھی دہشتگردی کا سامنا کرے۔
جوانوں کو شہید کرنےوالا دہشتگرد، ناسور کاخاتمہ کرنا ہوگا ،وزیراعلیٰ کے پی



















