جماعت اسلامی کااجتماع عام،مینار پاکستان کے سبزہ زار میں خیموں کا شہر
لاہور:(اپنے نمائندے سے)جماعت اسلامی کے پاکستان اجتماع عام میں ملک بھر سے لاکھوں لوگ 3دن لاہور میں گزاریں گے۔
21تا 23نومبر کوہونےوالے اجتماع عام کی مینار پاکستان میں فل ڈریس ریہرسل کی گئی،ناظم اجتماع عام لیاقت بلوچ کی سربراہی میں تمام شعبہ جات و کمیٹیوں نے شرکت کی،ریہرسل میں شرکا کے قیام و طعام و دیگر انتظامات کا مکمل جائزہ لیا گیا،شرکا اجلاس نے مینار پاکستان سبزہ زار کا دورہ کرکے انتظامات پر اظہار اطمینان کیا۔
، لیاقت بلوچ نے کہا مرکزی سٹیج کی تیاری آخری مراحل میں داخل ،اجتماع عام کے پنڈال کیلئے ٹینٹ لگانے کا عمل شروع ہو گیا ،اجتماع عام میں آنے والے مہمانوں کا دل کی اتھاہ گہرائیوں سے خیر مقدم کریں گے،تمام کمیٹیوں کے ذمہ دار کارکنوں کو بھرپور طریقے سے متحرک کریں،شرکا کی خدمت اور رہنمائی میں کوئی رکاوٹ پیش نہیں آنی چاہیے۔



















