بھارتی چیف آف ڈیفنس سٹاف کا ملکی دفاعی صنعت پر عدم اعتماد،اظہار برہمی
نئی دہلی:(مشرق نیوز)مودی کا ”میک ان انڈیا“ دفاعی خواب بری طرح زمین بوس،بھارتی چیف آف ڈیفنس سٹاف کادفاعی صنعت پر شدید عدم اعتماد ،اظہار برہمی،میڈیا پر آ کر قوم پرستی کی دہائی دینے پر مجبور ہوگئے۔
بھارتی جریدے دی پرنٹ کے مطابق سی ڈی ایس انیل چوہان نے کہاآپ کی منافع کمانےوالی کاوشوں میں کچھ قومیت اور حب الوطنی کی توقع رکھتے ہیں، دفاعی اصلاحات یکطرفہ عمل نہیں،آپ معاہدہ کر کے وقت پر ڈیلیور نہ کریں، ملکی صنعتی صلاحیت کا نقصان ہے، سچ بولنا ہوگا، تعلق قومی سلامتی سے ہے ورنہ فوج پر ناقابل اعتماد نظام مسلط رہے گا۔
انیل چوہان نے کہا بہت سی کمپنیاں کہتی ہیں مصنوعات 70 فیصد مقامی ہیں لیکن حقیقت برعکس ،قیمت کی بات کریں تو بین الاقوامی معیار کے اعتبار سے زیادہ ہوتی ہے ،فوج کو مسلسل اسلحہ اور ساز و سامان وقت پر فراہم نہیں کیا جاتا،ملکی سلامتی پر منافع کو ترجیح دینا ناقابل قبول ہے،دفاعی صنعت اگر اپنی کمزوریوں کو چھپاتی رہے گی تو ملک پائیدار دفاعی خودکفالت حاصل نہیں کر سکے گا۔
رپورٹ کے مطابق سی ڈی ایس کی تنقید خود بھارتی فوج کی داخلی بدانتظامی اور ناقص پلاننگ کی گواہی دے رہی ہے،بھارتی فوج کی بڑھتی مایوسی نے خطے میں ناکام ملٹری ماڈرنائزیشن اور اندرونی کھوکھلے پن کا پردہ چاک کر دیا۔



















