نیب کا تاریخی آپریشن، اڑھائی برس میں 8397 ارب ریکور
اسلام آباد: (بیورورپورٹ)نیب کا کرپشن و قبضہ مافیا کیخلاف تاریخی آپریشن، اڑھائی برس میں 8397 ارب ریکور کرلیے۔
اعداد و شمار کے مطابق 1999 میں قیام سے لےکر فروری 2023 تک نیب نے 23 سالوں میں صرف 883 ارب وصول کئے ،اڑھائی برسوں میں ریکوری کا تناسب 10 گنا زیادہ رہا جو تاریخ کی سب سے بڑی کارکردگی قرار دی جا رہی ہے۔
حکام نے کہا رواں سال کے اختتام تک مزید 2000 ارب کی ریکوری متوقع ہے، مجموعی اعداد و شمار میں مزید اضافہ ہوگا،ذرائع کے مطابق نیب کو سب سے بڑی کامیابی لینڈ ڈائریکٹوریٹ کے ذریعے ملی، بڑے پیمانے پر سرکاری زمین واگزار کرائی گئی، مالیت کھربوں روپے بنتی ہے۔



















