امریکی تاریخ کا طویل ترین حکومتی شٹ ڈاون ختم
واشنگٹن :(خواجہ فاروق)امریکی تاریخ کا طویل ترین حکومتی شٹ ڈاون ختم ، صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بل پر دستخط کردئیے۔
قبل ازیںامریکی کانگریس کے ایوان زیریں نے حکومتی شٹ ڈاون ختم کرنے کا بل منظور کیا ،ایوان نمائندگان میں رائے شماری کے دوران بل کے حق 222 ،مخالفت میں 209 ووٹ پڑے، 6ڈیموکریٹ اراکین نے بھی ریپبلیکنز کا ساتھ دیتے ہوئے بل کی منظوری کےلئے ووٹ دیا ۔



















