اسلام آباد :(بیورو رپورٹ) وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ میثاق جمہوریت میں موجود آئینی عدالتوں کا خواب پورا، بےنظیر کی روح بہت خوش ہوگی، ایوان نے قومی اتحاد کو فروغ دیا، 18 ویں ترمیم، این ایف سی میں مشاورت کے بغیرکوئی تبدیلی نہیں ہوگی۔
قومی اسمبلی میں خطاب کے دوران وزیراعظم نے صدر مملکت، نوازشریف، اتحادی جماعتوں کے سربراہوں و اراکین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ایوان نے قومی اتحاد و یگانگت کا مظاہرہ کیا،دیرینہ دوست عرفان صدیقی انتقال کرگئے وہ استادوں کے استاد تھے، درس و تدریس میں زندگی گزاری، سیاست میں آئے تو پوری ذمہ داری کےساتھ (ن) لیگ و نوازشریف کے ساتھ وفا نبھائی، وانا میں خوارج نے دہشت گردی کا بازار گرم کرنے کی مذموم حرکت کرکے سانحہ اے پی ایس کی یاد تازہ کردی، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا جتنا شکر ادا کریں کم ہے، خوارج میں بدقسمتی سے افغانستان کے لوگ بھی شامل تھے تمام کے تمام جہنم رسید کردئیے،کیڈٹس ٹیچر، طلبا کو بحفاظت نکالا گیا، کامیاب آپریشن پر پوری قوم کو مبارکباد، افواج کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتا ہوں، فورسز نے پیشہ ورانہ انداز سے کارروائی کرکے بڑے نقصان سے بچایا۔
شہبازشریف نے کہا اسلام آباد کچہری کے باہر دہشت گردی کا واقعہ اندوہناک ہے، جوڈیشل کمپلیکس کو نشانہ بنایا گیا، وکلا سمیت 12 افراد شہید، 4 موت و زندگی کی کشمکش میں ہیں۔ وانا ،اسلام آباد کچہری و دیگر واقعات میں خارجی ہاتھ واضح ہے، بھارت ملوث ہے، افغانستان دہشت گردوں کو لگام دے، چاہتے ہیں امن قائم ہو، افغان وزیر خارجہ بھارت گئے اورپھر دوسرے دورے کیے ،پیغامات اچھی طرح سمجھ آرہے ہیں، ملکی ترقی ،خوشحالی میں دہشت گردوں کو حائل نہیں ہونے دیں گے۔
وزیراعظم نے کہا کالعدم ٹی ٹی پی، بی ایل اے افغانستان سے متحرک، بھارت کےساتھ بھی روابط ہیں، سانحہ جعفر ایکسپریس سمیت دیگر شواہد کو دنیا کے سامنے پیش کیا تو کسی نے بھی حقائق کو چیلنج نہیں کیا، خارجیوں کو دہشت گردی سے نہ جوڑنا ایسے ہے جیسے دن کو رات اور رات کو دن کہا جائے کیونکہ ملوث ہونے کے شواہد موجود ہیں، خارجی عناصر کی حرکتوں کا پورا علم ہے، پہلے بھی منہ توڑ جواب دیا اب بھی دیں گے، دوحہ، استنبول مذاکرات میںایک ہی دیرینہ مطالبہ دہرایا عبوری افغان حکومت اپنی سرزمین پر موجود کالعدم ٹی ٹی پی اور بی ایل اے کو روکے۔
شہبازشریف نے کہاافواج ہر روز مقابلہ کرتی ہیں، جوان، افسر شہید، شہدا اپنے بچوں کو خدا حافظ کہہ کر لاکھوں بچوں کو یتیمی سے بچاتے ہیں،جانتے ہیں پاکستان ، افغانستان کیلئے کیا بہتر ہے، جھوٹے سچے وعدوں کے بعد دہشت گردوں کو لگام نہ دی جائے تو کسی صورت برداشت نہیں کریں گے، 40 سال تک لاکھوں افغانیوں کی مہمان نوازی کی اور محسوس نہیں ہونے دیا پرائے ہیں، ہمیشہ بھائیوں، مہمانوں کی طرح رکھا اور عمل کو گھروں کی واپسی تک جاری رکھا، 40 سال کی مہمان نوازی کاملنے والا صلہ دنیا دیکھ رہی ہے۔
وزیراعظم نے کہا افغان عبوری حکومت کو پیشکش کی آئیں، صدق دل سے بیٹھے اور دہشت گردوں کو لگام دیں، پوری طرح آپ کےساتھ چلیں گے، خطے میں امن قائم ہو تاکہ ترقی و خوشحالی ہو، آئینی عدالت کا معرض وجود میں آنا میثاق جمہوریت کی عروج ہے، 19 سال بعد خواب شرمندہ تعبیر ،بےنظیر کی روح کو تسکین مل رہی ہو گی، اختلاف اپوزیشن کا حق ،احترام کرتے ہیں۔ گالی گلوچ، الزام تراشی کو ختم ،ملکی ترقی خوشحالی کیلئے ملکر کام کرنا ہوگا،معرکہ حق کی عظیم فتح، سفارتی محاذ پر ناکامی کے بعد مودی بے بسی کا شکار ہے، قومی یکجہتی و اتحاد کو فروغ دینا چاہئے۔
شہبازشریف نے کہا کہ چیف جسٹس کا شکریہ، بھرپور معاونت کی ، کورٹس نے فیصلے کیے اور قومی خزانے میں اربوں روپے آچکے، یحییٰ آفریدی نیک نام چیف جسٹس ہیں، شخصیت و کارکردگی شاندار ہے،یقین دلاتا ہوں 27ویں ترمیم کے بعد سپریم کورٹ کے چیف جسٹس ہی آئینی عدالت ،اداروں کی سربراہی کرتے رہیں گے،حکومت نے عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کا اعزاز دیا تو پوری قوم نے سراہا، آئین کا حصہ بنادیا ، فیلڈ مارشل کا عہدہ صرف بری نہیں بلکہ بحری و فضائی سربراہوں کیلئے بھی ہے، قومیں اپنے شہدا اور غازیوں کی عزت کرتیں ،اپنے ہیروز کو عزت دینا ،دلانا جانتے ہیں۔
وزیراعظم نے کہا صوبے مضبوط ہوں تو وفاق مضبوط ہوگا، 4 اکائیاں ملکر ہی پاکستان بنتا ہے، سوال ہی پیدا نہیں ہوتا 18ویںترمیم یا این ایف سی میں بغیر مشاورت کے کوئی تبدیلی کی جائے، صوبوں کی ترقی سے خوشی ہے،پاکستان ،وفاق کو مضبوط کرنےوالی چیز کے ساتھ ہوں، نقطہ نظر سالوں سے ہے۔ کالا باغ ڈیم شاندار معاشی منصوبہ ہے مگر وفاق کمزور ہوگا 100 کالا باغ ڈیم بھی ہوں تومیں حق میں نہیں۔ فوج، رینجرز کے اخراجات وفاق برداشت کرتا ہے، معاملے پر علیحدہ بیٹھیں گے۔ بات کریں گے ، اتفاق نہ ہوا تو پھر کوئی بات نہیں،بیٹھ کر بے شمار معاملات کو طے کرنا ہے۔
ڈار کی قیادت میں حکومتی وفد کی بلاول بھٹو سے ملاقات،اہم امور پر مشاورت
زرداری کی محسن نقوی ،ملک احمد خان سے ملاقات، نئے صوبوں پر مشاورت
امریکہ نے حملے دوبارہ شروع کیے تو مزید سرپرائزز تیار ہیں،ایران
بلاول بھٹو قومی رہنما ،مریم نواز سے موازنہ نہیں کیا جا سکتا، پیپلز پارٹی
جیٹ فیول، مٹی کا تیل ،لائٹ ڈیزل آئل مزید سستا
مشرق وسطیٰ میں کشیدگی ،موسمیاتی تبدیلیاں ملکی معیشت کےلئے خطرہ
پنجابی ماں بولی پہچان، فروغ کیلئے ملکر کام کرنا ہوگا، عطا تارڑ
موقف بڑا واضح،صوبے کی تقسیم مرتے دم تک قبول نہیں،سندھ حکومت
وزیراعظم ،فیلڈ مارشل کا خلا باز ذیشان سے براہ راست رابطہ،حوصلہ بڑھایا
کراچی ریلی منسوخ ،پیپلز پارٹی کھلم کھلا سندھو دیش بناناچاہتی ہے، ایم کیو ایم



















