دہشتگردوں ،سہولت کاروں کو ہر صورت کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا،عظمیٰ بخاری

لاہور: (سٹاف رپورٹر)وزیر اطلا عات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے پاکستان قومی سلامتی ،عوامی جان و مال کے تحفظ پر کوئی کمپرومائز نہیں کریگا،دہشتگردوں ،سہولت کاروں کو ہر صورت کیفر کردار تک پہنچائینگے،بھارت ،افغان رجیم دہشتگردوں کی پشت پناہی کررہے ہیں۔

عظمیٰ بخاری نے اسلام آباد کچہری اور وانا میں کیڈٹ کالج پر دہشتگردحملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا پنجاب حکومت شہید ہونےوالے شہریوں کے اہلخانہ سے تعزیت کا اظہار کرتی ہے،پاک فوج نے وانا کیڈٹ کالج میں کامیاب ریسکیو آپریشن سے سینکڑوں طلبہ ، اساتذہ کی جانیں بچائیں،پوری قوم افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کرتی ہے۔

وزیر اطلاعات نے کہا پاکستان ذمہ دار و خودمختار ملک ،دوسرے ممالک کی خود مختاری پر بھی یقین رکھتا ہے،پاک فوج ارض پاک کے دفاع کیلئے ہمہ وقت تیار ہے ، مئی میں5گنا بڑے دشمن کو چند گھنٹوں میں دھول چٹائی۔