رانا تنویر نے صدر مملکت کو تاحیات استثنیٰ دینے پرسوال اٹھا دیا


اسلام آباد:(بیورورپورٹ)وفاقی وزیر رانا تنویر نے صدر مملکت کو تاحیات استثنیٰ دیئے جانے پر سوال اٹھا دیا۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے رانا تنویر نے کہا سرکاری عہدے پر رہتے ہوئے صدر ،وزیراعظم،وزراکو استثنیٰ بالکل درست چیز ہے ،سمجھ نہیں آئی صدر مملکت نے تاحیات استثنیٰ کیوں لیا۔

وفاقی وزیر نے کہا وزیراعظم ،وزرا کو بھی کام کے دوران کچھ نہ کچھ استثنیٰ ہے، مقصد وزیراعظم ،وزرا باربارعدالتوں کے چکر نہ لگاتے رہیں، صدر مملکت تاحیات استثنیٰ نہ لیتے تو زیادہ بہتر ہوتا۔