حملہ آور باجوڑ میں رہائش پذیر تھا،دھماکے کی ابتدائی رپورٹ تیار
اسلام آباد:(بیورورپورٹ)خودکش حملہ آور باجوڑ میں رہائش پذیر تھا،تحقیقاتی اداروں نے ابتدائی رپورٹ تیار کرلی۔
ابتدائی رپورٹ کے مطابق حملہ آور جمعہ کے روز اسلام آباد پہنچا، پیرودھائی سے موٹر سائیکل پر جی الیون کچہری آیا،بمبار نے چادر اوڑھی رکھی تھی۔
دوسری جانب آئی جی اسلام آباد نے کہا دھماکے میں 8 کلو تک بارودی مواد ، بال بیرنگز استعمال کیے گئے ، شواہد کے مطابق حملہ آور ایک ہی تھا،ایک موٹر سائیکل ، گاڑی کو مشکوک تصور کیا جا رہا ہے، کیمروں کی بیک ٹریکنگ سے شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔



















