پارٹی پالیسی سے رو گردانی کرنیوالوں کیخلاف کارروائی ہو گی:جے یو آئی

اسلا م آباد (بیورو رپورٹ) جے یو آئی کے رہنما مولانا غفور حیدری نے کہا پارٹی پالیسی سے روگردانی کرنےوایوںکےخلاف کارروائی ہو گی،پارلیمنٹ ہاوس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا غفور حیدری نے کہا جے یو آئی نے 27ویں ترمیم کے حق میں ووٹ نہ دینے کا فیصلہ کیا،ہماری نظر میں آئین میں ترمیم قومی مفاد میں ہوتی ہے،مجوزہ 27ویں آئینی ترمیم کے مسودے کی منظوری کےلئے سینٹ کے اجلاس میں پی ٹی آئی سینیٹر سیف ابڑو اور جمعیت علماءاسلام کے سینیٹر احمد خان نے ترمیم کے حق میں ووٹ دیا۔