پنجاب حکومت ،پیپلز پارٹی میںپاور شیئرنگ پر بڑا بریک تھرو


لاہور: (سٹاف رپورٹر) پنجاب حکومت اور پیپلزپارٹی کے مابین پاور شیئرنگ پر بڑا بریک تھرو ،معاملات طے پاگئے ،ن لیگ کی صوبائی قیادت نے پیپلز پارٹی کے تحفظات دور کر دیئے۔

پیپلز پارٹی کے 30اراکین اسمبلی و ٹکٹ ہولڈرز کے انتخابی حلقوں میں ترقیاتی فنڈز جاری کرنے کی ایک بار پھرحامی بھرلی ،پنجاب حکومت کے محکمہ قانون میں لاءافسرکی بھرتیوں میں بھی پیپلز پارٹی کو شیئر ملنے کا امکان ہے۔