کنڈی،آفریدی میں صوبے کے حقوق کیلئے ملکر چلنے پر اتفاق
پشاور:(بیورورپورٹ)گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے صوبائی وزرا کی حلف برداری تقریب کے موقع پر ملاقات کی۔
دونوں رہنماﺅں نے امن وامان کی مجموعی صورتحال ،عوامی فلاحی منصوبوں سمیت ترقی وخوشحالی کے منصوبوں ،این ایف سی ایوارڈ میں صوبے کے حقوق پر تبادلہ خیا ل کیااور متحد ہوکر وفاق سے این ایف سی ایوارڈ سمیت صوبے کے حقوق کیلئے کردار ادا کرنے پر اتفاق کیا گیا۔
گورنر خیبرپختونخوا نے کہا صوبے اور عوام کے حقوق کیلئے ہر فورم پر مشترکہ آواز اٹھانے کی ضرورت ہے ،متحد ہو کر صوبے کو ترقی یافتہ اور پرامن بنائیں گے۔



















