اسلام آباد:(بیورورپورٹ)پنجاب حکومت کو بلدیاتی انتخابات کیلئے مزید وقت مل گیا۔
چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی زیر صدارت اہم اجلاس میں چیف سیکرٹری پنجاب ،سیکرٹری لوکل گورنمنٹ نے نئے بلدیاتی قانون کے مطابق حلقہ بندی رولز کا ڈرافٹ جمع کرادیا، صوبائی سیکرٹری لوکل گورنمنٹ نے کہا تمام کام مقررہ وقت میں کر لیے جائیں گے،چیف الیکشن کمشنر نے صوبائی چیف سیکرٹری پر زور دیاشیڈول کے مطابق تمام کام ہر صور ت مکمل کیا جائے تاکہ الیکشن کمیشن حلقہ بندیوں کا کام شروع کرسکے،الیکشن کمیشن نے صوبائی حکومت کی مزید مہلت استدعا منظور کر لی۔
چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے کہا پنجاب میں بلدیاتی انتخابات صوبائی حکومت ،الیکشن کمیشن دونوں کی مشترکہ ذمہ داری ہے، پنجاب حکومت ضروری رولز، ڈیٹا، نوٹیفکیشنز،نقشہ جات فوری فراہم کرے تاکہ الیکشن کمیشن بروقت حلقہ بندی کے عمل کا آغاز کر سکے
پنجاب حکومت کو بلدیاتی انتخابات کیلئے مزید وقت مل گیا



















