غزہ میں جنگ بندی کرانے کا کہنے والا ٹرمپ اب کہاں ہے،فضل الرحمن

فیصل آباد: (بیورورپورٹ)امیر جے یوآئی فضل الرحمن نے کہاہے غزہ میں جنگ بندی کرانے کاکہنے والا ٹرمپ اب کہاں ہے۔

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے فضل الرحمن نے کہا ڈونلڈ ٹرمپ اور امریکہ کے کسی فارمولے کو نہیں مانتے،جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی بمباری سے فلسطینی شہید ہو رہے ہیں، فلسطین کی آزادی امت مسلمہ کی منزل ہونی چاہئے۔