پی ٹی آئی،جے یو آئی میں اچکزئی کو اپوزیشن لیڈر بنانے پر اتفاق

اسلام آباد:(بیورورپورٹ) پی ٹی آئی،جے یو آئی نے محمود اچکزئی کو اپوزیشن لیڈر بنانے پر اتفاق کرلیا۔

فضل الرحمن نے پی ٹی آئی وفد کے اعزاز میں اپنی رہائش گاہ پر عشائیہ دیا،سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر، جنید اکبر، شہرام ترکئی و دیگر رہنماﺅں نے شرکت کی ،سیاسی و خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

پی ٹی آئی وفد کی جانب سے پارلیمنٹ میں اپوزیشن کو متحد کرنے کیلئے کردار ادا کرنے کی اپیل کی گئی ،دونوں جماعتوں نے محمود اچکزئی کی بطور اپوزیشن لیڈر نامزدگی پر اتفاق کرلیا،پی ٹی آئی وفد نے خیبر پختونخوا اسمبلی سے سینٹ کی خالی نشست پر بھی تعاون مانگ لیا۔