اسلام آبا د:(بیورورپورٹ)تحائف لینے والوں میں وزیراعظم سرفہرست،کابینہ ڈویژن نے جولائی تا ستمبر 2025 کا توشہ خانہ ریکارڈ جاری کردیا۔
رپورٹ کے مطابق جولائی تا ستمبر 2025 کی سہ ماہی میں صدر مملکت آصف زرداری، وزیراعظم شہباز شریف، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، وزیر دفاع خواجہ آصف، وزیرداخلہ محسن نقوی، وزیرریلویز حنیف عباسی ، وزیر بجلی اویس لغاری تحائف وصول کرنےوالوں کی فہرست کاحصہ ہیں،چیئرمین سینٹ، سپیکر قومی اسمبلی، سیکرٹری سینٹ، وزیراطلاعات عطاتارڑ، وزیر آئی ٹی شزا فاطمہ، معاون خصوصی طارق فاطمی ،وزیر مملکت بیرسٹر عقیل ملک ، سیکرٹری داخلہ سمیت دیگر کو تحائف ملے۔
ڈیٹا کے مطابق تحائف میں قیمتی گھڑیاں، ڈیکوریشن پیسز، پینٹنگ، پرفیوم، شیلڈز، کارپٹ، ٹی سیٹ، رائفل، وال کلاک، باول، پین اور ڈائری سمیت دیگر شامل ہیں،دستاویزات کے مطابق جولائی تا ستمبر 2025 میں وصول کنندگان نے تمام تحائف توشہ خانہ میں جمع کرائے ،وزیراعظم شہبازشریف کو سب سے زیادہ تحائف ملے، کابینہ ڈویژن نے فہرست سے تحائف دینے والوں کے نام کا خانہ نکال دیا۔
تحائف لینے والوں میں وزیراعظم سرفہرست،توشہ خانہ میں جمع



















