لاہور:(سٹاف رپورٹر)پنجاب کے سیلاب متاثرہ 27 اضلاع کی 72 تحصیلیں آفت زدہ ،پی ڈی ایم اے نے نوٹیفکیشن جاری کر دئیے۔
ترجمان کے مطابق 27 اضلاع کی 72 تحصیلوں کو موضع جات کے لحاظ سے آفت زدہ قرار دیا،نوٹیفکیشن بورڈ آف ریونیو پنجاب ، پی ڈی ایم اے کے اشتراک سے جاری کیا گیا،ضلعی انتظامیہ کو فوری بحالی و امدادی سرگرمیاں تیز ،نقصانات کا تخمینہ لگانے اور مالی امداد کاعمل جلد مکمل کرنے کی ہدایت بھی کردی گئی۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے کے مطابق ریلیف کمشنر پنجاب نے نگرانی کےلئے ٹیمیں تشکیل دے دیں،رواں سال خریف سیزن کے دوران لینڈ ریونیو اور آبیانہ کی وصولی نہیں کی جائے گی،پی ڈی ایم اے پنجاب ،ضلعی حکومت سڑکوں، نکاسی آب، سکولوں، صحت مراکز اور گھروں کی بحالی کےلئے منصوبے شروع کرے گی،متاثرہ کسانوں کو قرضوں میں نرمی، معافی یا تاخیر کی سہولت مل سکتی ہے،وزیراعلیٰ کی ہدایت پر متاثرہ خاندانوں کےلئے ریلیف کیمپس کو یقینی بنایا جائے گا۔
پنجاب کے سیلاب متاثرہ 27 اضلاع کی 72 تحصیلیں آفت زدہ



















