اسلام آباد: (بیورورپورٹ)ایس پی عدیل اکبر نے مبینہ طور پر خودکشی کر لی۔
پولیس ذرائع کے مطابق ایس پی عدیل اکبر نے سرینہ چوک کے قریب گن مین سے پستول چھین کر خود کو سینے پر گولی ماری،ہسپتال میں جانبر نہ ہو سکے، ایس پی عدیل اکبر کے گن مین اور موقع پر موجود دیگر اہلکاروں کو حراست میں لے لیا گیا ،پولیس حکام نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر کے تحقیقات شروع کر دیں۔
ذرائع کے مطابق ایک فون کال سننے کے بعد ایس پی آئی نائن عدیل اکبر نے خود کو سینے پر پستول سے گولی ماری، ایس پی آئی نائن عدیل اکبرکو آخری کال کس کی آئی؟ اعلیٰ سطح پر تحقیقات جاری ہیں جبکہ ایس پی کے موبائل فون کا ڈیٹا بھی حاصل کیا جارہا ہے۔
اسلام آباد پولیس کے ایس پی عدیل اکبر نے خودکشی کرلی



















