سندھ، سر کی قیمت والے 72ڈاکوﺅں نے ہتھیار ڈال دئیے
شکار پور:(مشرق نیوز)سندھ میںکچے کے 72ڈاکووں نے ہتھیار ڈال کر خودکو پولیس کے حوالے کردیا۔
سندھ حکومت کی سرنڈر پالیسی تقریب پولیس لائن شکارپور میں ہوئی، ڈاکووں کاجمع کرایاگیا جدید اسلحہ بھی رکھا گیا ،کلاشنکوف، راکٹ لانچر، اینٹی ائیرکرافٹ گن سمیت دیگر جدید ہتھیارشامل ہیں،ہتھیار ڈالنے والے ڈاکووں کے سروں کی مجموعی قیمت 6کروڑ روپے سے زائد تھی،بدنام زمانہ ڈاکو نثار سبزوئی، لادو ،سوکھیو ،جمعو،گلزار بھورو،غلام حسین عرف نمو ،نور دین تیغانی ودیگر نے ہتھیار ڈالے۔
وزیر داخلہ سندھ ضیا لنجار نے کہا پولیس ،رینجرز کو پالیسی دی گئی علاقے میں امن ہو ، ڈاکو ہتھیار ڈالیں ، برادری سربراہوں کے بغیر کام ممکن نہیں تھا ، سرنڈر کرنے والوں کو اچھا شہری بننے کا موقع ملے گا،حکومت چاہتی ہے ڈاکو پرامن شہری بنیں،سندھ حکومت کچے کے لوگوں کو نوکریاں ،بےنظیر انکم سپورٹ پروگرام کارڈ، بچوں کو تعلیم اور کچے کے علاقے میں راستے بنا کر دینا چاہتی ہے۔



















