لاہور (اپنے نمائندے سے) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے تحت شہر بھر میں جاری انسداد سموگ سرگرمیاں جاری ، واسا لاہور کا 5مسٹ کوئین وہیکل سے روزانہ کی بنیاد پر مختلف سڑکوں پر چھڑکاو کا سلسلہ جاری ہے جس سے سموگ کے اثرات میں نمایاں کمی ہونے لگی۔ واسا حکام 15 واٹر بوزراور جیٹر وہیکل کے ذریعے ترقیاتی منصوبہ جات کے مقامات پر شہریوں کو صحتمند ماحول فراہم کرنے میں پر عزم ہیں۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی پنجاب کا لاہوریوں کو صاف اور صحتمند ماحول کی فراہمی کی خاطر سموگ کے تدراک پر واسا لاہور کی جانب سے شہر کی شاہراﺅں پر پانی کا چھڑکاﺅ کرنے کی خاطر یومیہ کی بنیاد پر 5مسٹ کوئین جو کہ شاور کی صورت میں کام کر رہی ہیں۔ اس کے علاوہ 15واٹر بوزر اور جیٹر وہیکل کام کر رہے ہیں واسا لاہور انتظامیہ حکومت پنجاب کی حکمت عملی پر عملی اقدامات سرانجام دے رہی ہے۔ اس حوالے سے غوث اعظم روڈ، مین بلیوارڈ فیصل ٹاون، اور خیابانِ فردوسی جوہر ٹاون کے مختلف مقامات شامل ہیں جن میں واسا لاہور کی جانب سے پانی کے چھڑکاو اور صفائی کے عمل کیا جا رہا ہے واسا لاہور روزانہ کی بنیاد پر مختلف سڑکوں پر چھڑکاو کر رہا ہے تاکہ سموگ کے اثرات میں نمایاں کمی لائی جا سکے۔ محکمہ اپنے تمام وسائل بروئے کار لا کر سموگ کے خاتمے اور شہریوں کیلئے صاف اور صحتمند ماحول کی فراہمی کیلئے پرعزم ہے۔ ترقیاتی منصوبوں کے مقامات پر پانی کے باقاعدہ چھڑکاو کو یقینی بنایاجا رہا ہے۔ اسکے علاوہ تعمیراتی ملبہ، مٹی اور گردوغبار کے فوری خاتمے کیلئے خصوصی ٹیمیں تعینات کی گئی ہیں شہری علاقوں میں صفائی کے عمل کو مزید تیز کیا جا رہا ہے۔ ایم ڈی واسا لاہور غفران چوہدری کا کہنا ہے کہ عوامی آگاہی مہم کے ذریعے شہریوں کو بھی سموگ کے تدارک کی سرگرمیوں میں شامل کیا جارہا ہے یومیہ کی بنیاد پر سڑکوں پر پانی کا چھڑکاﺅ کرنے کی خاطر 20کے قریب وہیکل کام کر رہے ہیں واسا اپنے وسائل کا استعمال کرتے ہوئے سموگ کے تدراک پر اپنا کردار ادا کر رہا ہے ۔واسا کی ٹیمیں صبح و شام کے اوقات میں مختلف شاہراہوں پر پانی کا چھڑکاو کر رہی ہیں تاکہ گردوغبار کم کیا جا سکے۔
واسا کے مسٹ کوئین وہیکل سے پانی کا چھڑکاﺅ، سموگ کے اثرات میں نمایاں کمی



















