لاہور (سٹاف رپورٹر) پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کی راہ ہموار،گورنر کے لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2025 پر دستخط کردئیے،بلدیاتی اداروں کا دورانیہ 5 سال کا ہو گا،نئے قانون کے تحت صوبے میں حلقہ بندیاں ایکٹ کے مطابق کی جائیں گی، ہر یونین کونسل میں 13 ارکان شامل ہوں گے،9براہ راست منتخب کونسلر اور4مخصوص نشستیں ہوں گی،ذرائع کے مطابق دستخط کے بعد اب ایکٹ کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گاجو پنجاب حکومت الیکشن کمیشن آف پاکستان کو ارسال کرے گی،الیکشن کمیشن نئے ایکٹ کے تحت حلقہ بندیاں اور حد بندیوں کا عمل مکمل کرے گا، الیکشن کمیشن پہلے ہی دسمبر 2025 میں بلدیاتی انتخابات کرانے کا فیصلہ کر چکا ہے،ماہرین کے مطابق نئے لوکل گورنمنٹ ایکٹ کے نفاذ سے صوبے میں بلدیاتی نظام کو مضبوط بنانے اور اختیارات کی نچلی سطح تک منتقلی کی راہ ہموار ہو گی،اس موقع پر گورنر پنجاب سے سپیشل سیکرٹری لوکل گورنمنٹ نے ملاقات کی اور 5 سالہ لوکل گورنمنٹ ایکٹ پر تفصیلی بریفنگ دی،گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے کہا اختیارات کی نچلی سطح تک منتقلی اور عوام کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہونی چاہیے،اختیارات عوام تک منتقل کرنا پیپلزپارٹی کا شیوارہا ، لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2025 کے نفاذ سے یونین کونسل کی سطح پراختیارات اور فنڈز منتقل ہوں گے، صوبے میںبلدیاتی انتخابات جلد ہوں گے۔
پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کی راہ ہموار، گورنر کے لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2025 پر دستخط



















