پاکستان ہماری ریڈ لائن، کسی کو میلی آنکھ سے دیکھنے نہیں دینگے: نوازشریف

لاہور (اپنے رپورٹر سے) مسلم لیگ (ن) کے صدر، سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا پاکستان ہماری ریڈ لائن ہے، پاکستان کی طرف کسی کو بھی میلی آنکھ سے دیکھنے نہیں دیں گے،وزیر اعظم شہباز شریف سے جاتی امرا میں ہونے والی ملاقات کے دوران نواز شریف نے کہا قوم کے بیٹے جانوں کی پرواہ کیے بغیر پاک وطن کی حفاظت کررہے ہیں، وزیراعظم شہباز شریف مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف سے ملاقات کےلئے جاتی امرا پہنچے، دونوں رہنماوں کے درمیان ملکی مجموعی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، شہباز شریف نے نواز شریف کو پاکستان اور افغانستان کے درمیان ہونے والے مذاکرات کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔