راولپنڈی :(بیورورپورٹ) احتجاج کیس میں راولپنڈی پولیس نے علیمہ خان کی گرفتاری کےلئے ٹیم تشکیل دیدی۔
علیمہ خان کے وارنٹ پر 14 اپر مال روڈ لاہور کا پتہ درج ہے،انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی نے عدم حاضری پر وارنٹ جاری کئے تھے، علیمہ خان کے ضمانتی کے سمن کی تکمیل کےلئے بھی پولیس ٹیم مقرر کردی گئی،سمن کے مطابق ملزمہ کو 20 اکتوبر کو پیش نہ کیاگیا تو ضامن کیخلاف عدالتی کارروائی شروع ہوگی۔
احتجاج کیس میںعلیمہ خان کی گرفتاری کےلئے ٹیم تشکیل



















