بلدیاتی انتخابات ،پی ٹی آئی کے میدان سے باہر ہونے کا خدشہ


لاہور: (خبر نگار) پنجاب کے بلدیاتی انتخابات میں پی ٹی آئی کے میدان سے مکمل باہر ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا۔

ذرائع کے مطابق پنجاب بلدیاتی انتخابات میں پی ٹی آئی اپنے امیدوار نہیں لاسکے گی کیونکہ پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کےلئے پی ٹی آئی کے پاس انتخابی نشان نہیں ،آزاد منتخب ہونے کی صورت میں امیدوار تحریک انصاف جوائن بھی نہیں کرسکیں گے۔

نئے قانون کے تحت منتخب کونسلرز کا 30دن میں کسی سیاسی جماعت میں شمولیت اختیار کرنا لازم ہے، پی ٹی آئی حمایتی کامیاب امیدوار کےخلاف کوئی تادیبی کارروائی بھی نہیں کرسکے گی،پی ٹی آئی انٹرا پارٹی کیس الیکشن کمیشن میں 19ماہ سے زیر التوا ہے، پی ٹی آئی وکلا نے کیس کا تصفیہ کرنے کی طرف کوئی توجہ نہیں دی۔