پنجاب کی اپنی ایئر لائن کے قیام کےلئے عملی اقدامات تیز

لاہور:(سٹاف رپورٹر)پنجاب کی اپنی ایئر لائن کے قیام کےلئے عملی اقدامات تیز ، ورکنگ کمیٹی نے ایک ارب فنڈز کی ڈیمانڈ محکمہ خزانہ کو بھجوا دی۔

حکام کے مطابق پنجاب حکومت 5طیارے لیز پر لینے کا ارادہ رکھتی اور منصوبے کا حتمی تخمینہ لگانے کا عمل ابھی جاری ہے، مختلف کمپنیوں سے بات چیت بھی کررہے ہیں،پنجاب حکومت جلد ایئر اتھارٹی یا بورڈ کی حتمی منظوری دے گی۔