فضل الرحمن کے تحفظات بیٹھ کر دور کرلیں گے،گورنر کے پی

ڈیرہ اسماعیل خان :(بیورورپورٹ) گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے فضل الرحمن کے تحفظات بیٹھ کر دور کرلیں گے۔

پولیس ٹریننگ سکول میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل کریم کنڈی نے کہا صوبے میں پولیس کی کارکردگی قابل تعریف ہے، قیام امن کےلئے جان دینے والے اہلکاروں کے شہدا کے ورثا کو سلام پیش کرتے ہیں،پولیس ٹریننگ سکول حملے میں ملوث افراد کا تعلق افغانستان سے تھا، بھارت ،اسرائیل افغانستان کی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال کررہے ہیں۔

گورنر کے پی نے کہا نئے وزیراعلیٰ سے فی الحال غیر رسمی ملاقات ہوئی ، فضل الرحمن سیاسی عمل پر یقین رکھتے ہیں،تحفظات بیٹھ کر دور کرلیں گے۔