اسلام آباد: (بیورورپورٹ)وزیراعلیٰ کے پی کا عمران سے ملاقات کیلئے عدالت سے رجوع،چیف جسٹس کو خط بھی لکھ دیا۔
ایڈووکیٹ سید علی بخاری کے ذریعے دائردرخواست میں وفاق ،پنجاب کے سیکرٹری داخلہ، آئی جی پنجاب اور سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو فریق بناتے ہوئے موقف اختیار کیا گیاصوبائی کابینہ پرمشاورت کیلئے بانی پی ٹی آئی سے رہنمائی ،گورننس کے حساس معاملات پر رہنمائی لینا لازمی ہے،فوری ملاقات کی اجازت دی جائے۔
دریں اثناوزیراعلیٰ کے پی نے ایڈووکیٹ جنرل کی وساطت سے چیف جسٹس کو خط بھی لکھ دیا،خط میں کہا گیاصوبائی کابینہ کی تشکیل ، اہم معاملات پر آئینی ،اخلاقی طور پر بانی پی ٹی آئی سے رہنمائی ضروری ہے،عوامی مفاد کےلئے سینٹرل جیل اڈیالہ میں متعلقہ حکام کی نگرانی میں ملاقات کی اجازت دی جائے،سہیل آفریدی نے کہاصوبے کا منتخب وزیراعلیٰ اور ساڑھے 4 کروڑ عوام کا نمائندہ ہوں، آئینی اور اخلاقی فریضہ ہے اپنی جماعت کے پیٹرن ان چیف سے ہدایات لوں۔
آفریدی کا عمران سے ملاقات کیلئے عدالت سے رجوع،چیف جسٹس کو خط



















