اسرائیل نے غزہ جنگ دوبارہ شرو ع کرنے کی دھمکی دےدی
تل ابیب:(مشرق نیوز)اسرائیل ہٹ دھرمی سے باز نہ آیا،غزہ جنگ دوبارہ شرو ع کرنے کی دھمکی دےدی۔
وزیر دفاع یسرائیل کاٹز نے کھلی دھمکی دیتے ہوئے کہا حماس نے تمام یرغمالیوں کی لاشیں واپس نہ کیں تو دوبارہ جنگ شروع کرنے کےلئے تیار ہےں،حماس کا19 مغویوں کی لاشوں کو روکنامعاہدے کی خلاف ورزی ہے،اسرائیل کے پاس دوبارہ جنگ شروع کرنے کے سوا کوئی راستہ نہیں بچے گا۔
دوسری جانب حماس نے کہا دستیاب تمام لاشیں حوالے کردیں بقیہ تک رسائی تباہ شدہ علاقوں ،ملبے کے ڈھیر کے باعث ممکن نہیں ہو پارہی، ٹنوں ملبے تلے دبی لاشیں تلاش کرنے کےلئے خصوصی آلات ،وقت درکار ہے،جنگ بندی کے دوران تلاش و ریسکیو ٹیموں کو کام کرنے کی اجازت دی جائے تو لاشیں جلد نکالی جا سکتی ہیں۔



















