بلاول کے گلے شکوے،تحفظات دور کریںگے،شہبازکی یقین دہانی

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)ن لیگ،پی پی میں سیاسی رابطے بحال، وزیراعظم نے بلاو ل بھٹو کو تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کرادی۔

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے وفد کےساتھ وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی،ایک گھنٹے تک جاری رہنے والی ملاقات میںاسحاق ڈار، رانا ثنا ، ملک احمد خان،احد خان چیمہ ، نیئربخاری،پرویزاشرف، ندیم افضل چن ،شیری رحمن ودیگر نے شرکت کی،سیاسی صورتحال و اتحادی جماعتوں کے معاملات پر تبادلہ خیال ،پنجاب حکومت پر پیپلزپارٹی کے تحفظات پر بات کی گئی۔

ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو زرداری نے پنجاب حکومت پر تحفظات وزیراعظم کے سامنے رکھے،وزیر اعظم نے بلاول بھٹو زرداری کو پیپلز پارٹی کے تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کرائی، دونوں جماعتوں نے پہلے کی طرح ملکر چلنے ،ایک دوسرے کیخلاف بیان بازی نہ کرنے ،معاملات مل بیٹھ کر حل کرنے پر اتفاق کرلیا۔

اعلامیے کے مطابق شہبازشریف نے کہا پیپلزپارٹی اتحادی جماعت ہے،تعلقات کواحترام وقدرکی نگاہ سے دیکھتے ہیں، پی پی وفد نے غزہ امن معاہدے میں پاکستان کے کردار پر وزیراعظم کو خراج تحسین پیش کیا،قبل ازیںوزارت خارجہ میں پیپلزپارٹی ،ن لیگ کی مذاکراتی کمیٹیوں کا اجلاس ہوا،اہم رہنماﺅں نے شرکت کی،ملکی سیاسی صورتحال ،آئندہ تعاون کی حکمت عملی پر غورکیا گیا۔