TLPکیخلاف کریک ڈاﺅن ، گرفتاریاں ،دفاتر،مساجد ، مدارس سیل

لاہور،اسلا م آباد: (کرائم رپورٹر،بیورورپورٹ) پنجاب بھر میںٹی ایل پی کےخلاف کریک ڈاون تیز، پرتشدد احتجاج میں ملوث گرفتار ملزموں کی تعداد 3ہزار 400 تک جاپہنچی۔

لاہور سے گرفتار ملزموں کی تعداد 340 ہوگئی، شیخوپورہ 217، منڈی بہاوالدین 210 ، راولپنڈی 190 ، فیصل آباد 180 ، گوجرانوالہ 160 ، سیالکوٹ 150 اور اٹک میں 156 پرتشدد مظاہرین کو گرفتار کیا گیا،پنجاب بھر کے تھانوں میں 76 مقدمات درج کئے گئے، سب سے زیادہ 39 مقدمات لاہور میں درج ہوئے، مظاہرین کے حملوں سے 250 پولیس افسران اور اہلکار زخمی ہوئے۔

پولیس کے مطابق اشتعال انگیزی،احتجاج میں ملوث ملزمان کی گرفتاری فہرستوں کے مطابق جاری ہے، فوٹیجز کی مدد سے براہ راست تشدد اور توڑ پھوڑ میں ملوث مزید ملزمان کی نشاندہی کی جا رہی ہے، ملزموں کو اے، بی اور سی کیٹگری میں تقسیم کر کے گرفتار کیا گیا ۔

دوسری جانب اسلام آباد کی حدود میں ٹی ایل پی کے دفاتر، مساجد اور مدارس سیل کر دئیے گئے،وفاقی انتظامیہ کی جانب سے کارروائی کے دوران مرکزی دفتر ٹی ایل پی رولر ایریا مری روڈ اٹھال چوک ،مدینہ ٹاﺅن سملی ڈیم روڈ بھارہ کہو میں واقع ٹی ایل پی آفس ،مرکزی جامع مسجد و مدرسہ انوار مدینہ نئی آباد بھارہ کہو، مرکزی جامع مسجد محلہ ٹیکری نئی آبادی بھارہ کہو، یوسی لیول دفتر ٹی ایل پی شاہ پور سملی ڈیم روڈ بھارہ کہو،مسجد ممتاز قادری، گاو¿ں اٹھال، سملی ڈیم روڈ بھار کہو اور جامع مسجد سترہ میل مری روڈ بھارہ کہو بھی سیل کر دی گئی۔