راولپنڈی:(بیورورپورٹ)پیش ہونے پر علیمہ خان کے وارنٹ گرفتاری منسوخ ،عدالت نے فرد جرم عائد کرنے کی تاریخ مقرر کردی ۔
انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے وکیل نہ ہونے پر سماعت بغیر کارروائی پیرتک ملتوی کر دی اور 2 غیر حاضر ملزموں عاطف ریاض اور اکرام کے وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے،عدالت نے علیمہ خان پر فرد جرم کےلئے 13 اکتوبر کی تاریخ مقرر کرتے ہوئے ملزمہ کو آئندہ سماعت پر حاضر ہونے کا حکم دےدیا۔
علیمہ خان کے وارنٹ گرفتاری منسوخ، فرد جرم کیلئے تاریخ مقرر



















