علی امین گنڈا پور کاڈ ی آئی خان میں والہانہ استقبال

ڈی آئی خان:(بیورورپورٹ) استعفیٰ دینے کے بعد علی امین گنڈا پور اپنے حلقے میں پہنچ گئے۔

ڈی آئی خان میں یارک انٹرچینج سمیت کئی مقامات پر لوگوں نے والہانہ استقبال کیا، مستعفی وزیراعلیٰ نے بانی پی ٹی آئی کے حق میں فلک شگاف نعرے لگائے،علی امین گنڈا پور ڈیرہ اسماعیل خان میں ریلی کی شکل میں الامین ہاوس پہنچے، سینکڑوں کارکن بھی قافلے کی شکل میں رواں دواں رہے۔