لاہور:(کرائم رپورٹر)سی سی ڈی کاطیفی بٹ کے کزن گوگی بٹ کے گھر پر چھاپہ ،کوئی گرفتاری عمل میں نہ آ سکی، ذرائع کے مطابق سی سی ڈی پولیس نے چھاپہ مارا مگر گوگی بٹ ساتھیوں سمیت پہلے سے فرار تھا، پولیس نے کہا گوگی بٹ کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔
بعدازاں گوگی بٹ کی گوالمنڈی میں پرانی رہائشگاہ کے قریب موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کر دی،پولیس نے فائرنگ کے خول قبضے میں لے لیے۔
ادھر خواجہ عقیل عرف گوگی بٹ نے شدید ردعمل دیتے ہوئے کہا تاجر ہیں، قاتل نہیں،سب سیاسی انتقام ہے،جے آئی ٹی رپورٹ جانبدار انہ ،حکومت خاندان کو نشانہ بنا رہی ہے۔
دوسری طرف پنجاب پولیس کے ترجمان نے تمام الزامات مسترد کرتے ہوئے کہا کارروائی قانون کے مطابق ہوئی ،طیفی بٹ کی گرفتاری ملک گیر کومبنگ آپریشن کا حصہ تھی، حملے میں ملوث افراد کی گرفتاری کےلئے ٹیمیں تشکیل دےدیں۔
گھر پر چھاپہ،گرفتاری سے بچ نکلے،سب سیاسی انتقام ہے،گوگی بٹ



















