طیفی بٹ لاہور کے علاقے گوالمنڈی سے تعلق رکھنے والا گینگسٹر


لاہور:( کرائم رپورٹر)کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کےساتھ مبینہ پولیس مقابلے میں مارے جانے والا خواجہ تعریف گلشن عرف طیفی بٹ لاہور کے علاقے گوالمنڈی سے تعلق رکھنے والا گینگسٹر تھا۔

نام شہر کی انڈر ورلڈ میں 3دہائیوں سے جاری خاندانی دشمنیوں، قتل و غارت اور لینڈ گرابنگ کی جنگوں سے جڑا تھا،رپورٹ کے مطابق 1994 میں مخالف گروپ کے سرغنہ امیرالدین عرف بلا ٹرکاں والا کے قتل کے بعد بٹ ، ٹیپو گروپ میں خونریز گینگ وار شروع ہوئی۔

2010 میں بلاٹرکاں والے کے بیٹے ٹیپو ٹرکاں والا کے لاہور ایئرپورٹ پر قتل کا الزام بھی طیفی ،گوگی بٹ پر لگا ،طیفی بٹ نے بھولا سنیارا ،ہمایوں گجر جیسے گروپوں کوساتھ ملاکر مضبوط نیٹ ورک بنایا ،پولیس ریکارڈ کے مطابق طیفی بٹ پر 16قتل، زمینوں پر قبضے، منشیات سمگلنگ اور سرپرستی جیسے الزامات تھے۔