قوم کا مستقبل بیٹیوں کی کامیابیوں میں جھلکتا ہے،بلاول بھٹو


کراچی:(بیورورپورٹ)چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے عالمی دن کے موقع پر پاکستان سمیت دنیا بھر کی بچیوں کی ہمت، حوصلے اور ثابت قدمی کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہابیٹیاں فخر اور مستقبل ہیں، ہر بیٹی کو تعلیم، صحت، تحفظ ،مواقع تک مساوی رسائی دینا پیپلز پارٹی کے مشن کا بنیادی ستون ہے،بچی تعلیم یافتہ و بااختیار ہوتی ہے تو صرف زندگی نہیں بلکہ پوری قوم کی ترقی میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔

بلاول بھٹو نے عہد کیا ایسا پاکستان بنائیں گے جہاں ہر بیٹی کو سیکھنے، آگے بڑھنے اور قیادت کرنے کی آزادی حاصل ہو ،مواقع فراہم کیے جائیں،قوم کا مستقبل بیٹیوں کی کامیابیوں میں جھلکتا ہے ا