ریاست کسی جتھے کے ہاتھوں بلیک میل نہیں ہوگی،طلال چودھری

اسلام آباد:(بیورورپورٹ) وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے کہاہے ماضی گواہ ٹی ایل پی نے قومی املاک پر حملے کیے، ریاست کسی جتھے کے ہاتھوں بلیک میل نہیں ہوگی۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے طلال چودھری نے کہاملک میں جتھوں کی سیاست ومطالبات منوانے کی کوئی گنجائش نہیں،مسئلہ فلسطین حل ہوگیا تواب ٹی ایل پی احتجاج کیوں کررہی ہے؟ ،مقصد فساد پھیلانا ہے،پرامن احتجاج کا سب کوحق ہے مگرانتشار کی اجازت نہیں،غزہ امن معاہدے پرفلسطینیوں نے سجدہ شکراداکیا،خوشیاں منائی جارہی ہیں، وزیراعظم نے ہرعالمی فورمزپرفلسطین کیلئے بھرپورآوازاٹھائی،پاکستان نے غزہ کامعاملہ بھرپورطریقے سے اجاگرکیا۔

وزیر مملکت نے کہاجتھے کوکسی صورت سرکاری املاک پرحملے کی اجازت نہیں دے سکتے،عوامی جان ومال کے تحفظ کیلئے رکاوٹیں لگائی گئیں، فلسطین،حماس اورتمام سٹیک ہولڈرز خوش ہیں تو کسی کوکیامسئلہ ہے،غزہ امن معاہدے کے بعد احتجاج کامقصدکچھ اورہے،سیف سٹی کے کیمرے توڑے گئے،لوگوں کوبھڑکانے کیلئے پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے،کوشش ہے طاقت کااستعمال کیے بغیر روکاجائے۔

طلال چودھری نے کہالاہور میںفائرنگ اور تشدد کا استعمال ٹی ایل پی کی طرف سے ہوا،، قانون کی عملداری ہوگی ، احتجاج کرنا ہے تو قانون کے اندر رہ کر کریں،نقصانات کے ذمہ دار مظاہرین کو لیڈ کرنے والے ہوں گے۔